سندھ حکومت نے صوبے میں یوریاکھاد کی کمی کو پورا کرنےکےلیے وفاق کو خط لکھ دیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ حکومت نے صوبے  میں یوریاکھاد کی کمی کو پورا کرنےکےلیے وفاق کو خط لکھ دیا

سندھ حکومت نے صوبے  میں یوریاکھاد کی کمی کو پورا کرنےکےلیے وفاق کو خط لکھ دیا

مشیر زراعت منظور وسان کے مطابق محکمہ زراعت سندھ نے وفاقی سیکریٹری منسٹری آف انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کو خط لکھا۔سندھ  کے تیئس اضلاع  میں گندم کاشت ہوچکی ہے،، جس کے لیے یوریا کھاد ضروری  ہے یوریا کھاد فرٹیلائزر کمپنیاں وفاق کےماتحت ہیں۔ وفاق کمپنیوں کوہدایت کرےکہ سندھ میں یوریاکھاد کی تقسیم بہتر طریقے سےکی جائے۔ مشیر زراعت کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیاں سندھ میں یوریاکھاد کوٹا کے  تحت تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔