کراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینٹر عاجر دھامرہ نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کر کے وفاقی حکومت اور وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ سے ناروا سلوک برتنے پر شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے بھی سندھ کے ساتھ زیادتیوں کے
ضمن میں این ایچ کے خلاف وفاق کو خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات سے کوئی شکوہ نہیں ہے کہ دوسرے صوبوں کو کتنے پراجیکٹس مل رہے ہیں اور بجٹ کا کتنا فیصد ان پر خرچ ہو رہا ہے ، مگر سندھ میں آئے دن آپ نئے نئےٹول بنا رہے ہیں لوگوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں اور سندھ کو ٹوٹل بجٹ کا چار فیصد دے رہے ہیں، اور ٹوٹل چھ براجیکٹ آپ نے سندھ کے لیے رکھے ہیں باقی دوسرے صوبوں کو بہتر طریقے سے اکموڈیٹ کیا جا رہا ہے
یہ بہت بڑی زیادتی ہے صوبے کے عوام کے ساتھ ، جس پر سندھ حکومت نے احتجاجن خط لکھا ہے میں وزیر اعظم صاحب اور وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا سندھ سے ناروا سلوک بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے پانی پر نئی کینالیں بنانے کی بات کر رہی ہے تو دوسری جانب ارسا ایکٹ کے تحت ملنے والا پانی بھی سندھ کونہیں دیا جا رہا ہے اور پروجیکٹ دے کر بھی سندھ کو اکموڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے ، این ایچ اے سندھ میں ٹول بنا کر پیسے تو بنا رہا ہے مگر موٹر وے میں شامل نہیں کر رہا ہے ہم اس سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہیں
انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کے سندھ کی اس مایوسی پر اپ کو توجہ دینی پڑے گی ورنہ سندھ کی عوام روڈوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گے