کراچی جنجال گوٹھ سےقتل، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس اور رینجرز نے جنجال گوٹھ میں کارروائی کے دوران دونوں ملزموں کو گرفتار کیا۔ ملزموں نے گزشتہ دو سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان نے دسمبر دوہزار بائیس میں ہنگورہ گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کیا۔فقیرہ گوٹھ میں سیکیورٹی گارڈ اور جنجال گوٹھ میں شہری کی جان لی۔ جنوری دوہزار تئیس میں ملزم عالم خان نے فقیرہ گوٹھ میں شہری کو قتل کیا۔ ملزمان کا ایک ساتھی بلال افغانی اٹھائیس دسمبر دوہزار بائیس کو رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔