امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الزام لگایا ہے کہ آر اوز،،خود ہی دھاندلی کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے۔ نمبر ون پارٹی ہیں۔ میئر ہمارا ہی ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ آر اوز کا کام تحفظ کرنا ہے، وہی دھاندلی کررہے ہیں۔ ری کاونٹنگ کے عمل کو روکا جائے،، اور الیکشن کمیشن کے سامنے دوبارہ گنتی کی جائے۔
ہم نے پیپلز پارٹی کے مقابلے میں ڈبل سےزیادہ ووٹ لئے ہیں۔ ان کی اکثریت کیسی ہوسکتی ہے۔نمبر ون پارٹی ہیں۔ میئر ہمارا ہی ہوگا۔ ملیر ڈی آر او آفس میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں۔کیماڑی آفس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور علی زیدی پر حملہ کیا گیا،، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا حکومت عوام کو اختیار نہیں دینا چاہتی۔ آخری گھنٹے تک کنفیوزن برقرار رکھی گئی۔ پھر عوام نے بلدیاتی الیکشن مین پچیس فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کئے۔