کراچی میں دوہزار اکیس،،، مقدمات کے اندراج میں گزشتہ سال سے بازی لے گیا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں  دوہزار اکیس،،، مقدمات کے اندراج میں گزشتہ سال سے بازی لے گیا۔

کراچی میں  دوہزار اکیس،،، مقدمات کے اندراج میں گزشتہ سال سے بازی لے گیا۔ دوہزار اکیس میں اب تک  اناسی   ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ساڑھے چار سو قتل اور ساڑھے پانچ سو سے زائد اقدام قتل کے مقدمات   ہیں۔  سال دوہزار  بیس میں    چھپن ہزار  سے  زائد مقدمات درج ہوئے تھے۔ 

کراچی میں  سال 2021 میں گزشتہ سال کےمقابلے میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا ۔شہر میں   مختلف وجوہات کی بنا پر اغوا کے ء 2600 مقدمات درج  ہوئے جبکہ  گزشتہ برس یہ تعداد 1950 تھی۔ اغواء برائے تاوان  کے 39 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ  2020  میں   یہ تعداد صرف 20 تھی ۔مختلف علاقوں میں فساد  پھیلانے کے الزا م میں   1120 مقدمات  کا اندراج کیا گیا۔

شہر میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔سال 2020 میں گھروں ،دکانوں اور گاڑیوں سے چوری کے 1300 کے قریب کیسز درج ہوئے جبکہ   2021 ان کی  تعداد 1700 تک جا پہنچی ہے۔ گھروں اور دکانوں میں کیش چوری کے 550 سے زائد مقدمات درج ہوئے  جبکہ گزشتہ  برس تعداد 500 تھی  ۔دیگر مختلف نوعیت کے جرائم پر  16060  کیسز درج کئے گئے،، جو گزشتہ برس کی نسبت کم رہے ۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں2021 میں موٹرسائیکل  چوری اور  چھیننے   کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال شہر سے 10 ہزار موٹرسائیکلیں چھینی و چوری کی گئی تھی جبکہ سال 2021 میں   یہ تعداد بڑھ کر 29  ہزار تک جاپہنچی ہے۔