کراچی میں شہید ملت روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل
سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ
لگا دی ۔
پولیس نے
واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے الزام میں جاں بحق نوجوان کے بھائی کو ہی گرفتار کرلیا۔ٹینکر
ڈرائیور فرار ہوگیا ،
یہ مناظر
کراچی کی اہم شاہراہ شہید ملت روڈ
کے ہیں جہاں سے گذرتے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل
سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔
حادثے کے
بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب
ہوگیا ۔
پولیس بھی
موقع پر پہنچی اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق نوجوان کے بھائی کو ہی واٹر ٹینکر
نذرآتش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا
جاں بحق
نوجوان عبد المنان مارٹن کوارٹر کا رہائشی اور پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا،جان
بحق نوجوان گھر کی کفالت کا ذمہ اٹھائے ہوئے تھا اور طارق روڈ پر واقع سنار کی دکان میں ملازمت کرتا تھا
پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کے مالک کو حراست میں
لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیو ر کی تلاش جا ری ہے ،پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کے
گرفتار بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے
جنازے میں شرکت کے لئے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔