کراچی میں رواں سال اسٹرایٹ کرائم کے دوہزار سے زیادہ واقعات ہوئے


کراچی میں رواں سال اسٹرایٹ کرائم کے  دوہزار سے زیادہ واقعات ہوئے

کراچی میں رواں سال اسٹرایٹ کرائم کے  دوہزار سے زیادہ واقعات ہوئے۔پچیس اسٹریٹ کریمنلز مقابلوں میں ہلاک اور نوسو سے زائد پکڑے گئے۔ دو سو چو ن افراد کو   قتل کردیا گیا۔

آئی جی سندھ نے  ایپکس کمیٹی اجلاس میں  بتایا  کہ کراچی میں رواں سال اب تک   254  افراد قتل ہوئے۔ 2020 میں یہ تعداد 508  تھی۔ 15 جولائی تک  اغوا کے 28 کیسز درج ہوئے۔ 36 اغوا  کار  گرفتار اور تین مارے گئے۔ رواں سال  بھتہ خوری کے 74 واقعات ہوئے۔62 کیسز میں   مغویوں  کو بازیاب کرالیا گیا۔ 4 بھتہ خور ہلاک اور 94 پکڑے گئے۔ رواں سال  اسٹریٹ کرائم کے  2030  سے زائد کیس درج ہوئے،، جن میں زیادہ تر موبائل چوری کے ہیں۔  ہر ماہ 17 گاڑیاں اور  335 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔شرکا کو بتایا گیا کہ  رواں سال  اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ  189 مقابلے  ہوئے۔ 25 ملزمان مارے گئے اور  982  پکڑے گئے۔وزیراعلی  نے  آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں ہر صورت  اسٹریٹ کرائم  پر کنٹرول  چاہیے۔