اندرون سندھ کےمختلف اضلاع اوربلوچستان میں سیلاب سےنہ صرف رہائشی
مقامات بلکہ سبزیوں کی کاشت بھی شدیدمتاثرہوئی
جس کےبعدکراچی کی سبزی منڈی میں بھی قیمتوں کوپرلگ گئے،
ٹماٹر،طرئی،ٹنڈا پالک دوسوروپے فی کلوپرپہنچ گیا،پیازکی قیمتیں بڑھ
گئیں,
سندھ اور بلوچستان کے
اضلا ع میں سیلاب نے تباہی مچادی ،
سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے باعث سبزیوں کی
کاشت متاثر ہونے کے باعث سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔
سبزیاں پہلے سے ہی مہنگی تھی لیکن سیلاب کی صورتحال کے بعد سبزیوں کی
قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
،کراچی سپرہائی وےپرواقع سبزی منڈی میں
ٹماٹر،طرئی،ٹنڈا،پالک دوسوروپےفی کلوپرپہنچ گیا،
پیاز کی قیمت بھی چالیس روپے سے 120روپے فی کلوپرمنڈی میں فروخت کی
جارہی ہے,
مرکزی منڈی
کےتاجرکہتےہیں سیلاب کےباعث رسد میں کمی کی وجہ سےقیمتیں بڑھی ہیں
سیلاب کےبعددھنیہ کی فی گڈی کی قیمت پانچ روپےسے بڑھ کرچالیس روہے،کھیراچالیس
سےسوروپے ،لوکی سترروپے سےسوروپے اورپیازچالیس روپےسے120روپے فی کلوپرپہنچ گئ ہے،
منڈی میں قیمتوں میں اضافےکےباعث رہائشی علاقوں میں سبزی فروشوں نےبھی
قیمتیں بڑھادی ہیں،،
مہنگائی کےدورمیں سیلاب کےباعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےنےشہریوں کی
مشکلات بڑھادی ہیں،