اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے عمران
خان کے دورہ سندھ کا سن کر حکمرانوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ سن کوٹے پر آئے مرتضی
وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگادیا گیا۔ سندھ کے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سچ بولنے پر وہ
پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ سات ماہ میں
سندھ اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا۔
کیا صوبے میں کرپشن ختم ہوگئی۔
انسداد دہشت گری عدالت کے باہر گفتگو کرتے
ہوئے کہاکہ سن کوٹے پر آئے شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگادیا گیا۔ وہ ہر غیرقانونی
کام کو قانونی بناتے ہیں۔
اس سے پہلے کراچی کی انسداد دہشت گری عدالت میں ضمنی انتخاب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے
مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس فائل موجود نہ ہونے کی وجہ سے ملزموں کو
مقدمہ کی نقول فراہم نہیں کی جاسکی۔ عدالت نے
سماعت تیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔