کراچی میں دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

عمران عمران

کراچی   میں دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

کراچی   میں دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ سپرہائی وے پر گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو  پالیا گیا۔یوپی موڑ کے قریب الیکٹرانکس کے گودام  میں لگی آگ پر قابو  پانے کی کوششیں جاری ہیں۔


سپر ہائی وے صنعتی ایریا  احسن آباد میں گارمنٹس  فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر  محکمہ فائر بریگیڈ کے تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق  آگ گارمنٹس فیکٹری میں نصب بوائلر کے قریب انورٹر میں لگی ۔   کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب  یوپی موڑ کے قریب فلیٹ میں قائم  الیکٹرانکس  اشیاءکے گودام میں آگ لگ گئی۔ کے ایم سی اور ریسکیو ڈبل ون، ڈبل ٹو  کے چار فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف  ہیں۔ کے ایم سی کی اسنارکل  بھی طلب کرلی گئی۔