وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی مذمت

عرفان علی عرفان علی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی  مذمت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی  مذمت

 مریم نواز کا   مختلف مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

 مریم نوازنے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت رسپانس کو سراہا

 وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ،راولپنڈی سمیت  دیگر شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

بھارت کوبے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ 

قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے،

بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں ،

بھارت  شہریوں کو نشانہ بنا کر روایتی بزدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے  ،

شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،

 ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا،

بھارت نے   آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی  خلاف ورزی کی،

قوم افواج کے ذریعے بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملاتی رہے گی ، 

پاک فضائیہ کے شاہینوں، بری اور بحری فوج کے شیروں کو قوم سلام پیش کرتی ہے  ،