کنوینر ایم کیو ایم خالد
مقبول صدیقی کا کہنا ہے انصاف نہ ملا،،، تو و الگ صوبے کا مطالبہ دوسرا رنگ
اختیار کرلے گا۔ جعلی اکثریت کے ذریعے متنازعہ بلدیاتی قانون مسلط نہیں کیا
جاسکتا۔صدرفیڈریشن چیمبر ناصر حیات مگوں کہتے ہیں کراچی کو تباہ کر دیا گیا ۔ شہر صنعتی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔
ایم کیوایم کے تحت نئےبلدیاتی قانون کے حوالے سے صنعت کاروں کے ساتھ کانفرنس کا انعقا د کیا گیا۔
کنوینر ایم کیو ایم خالد
مقبول صدیقی نےکہا جعلی اکثریت سے قانون مسلط
نہیں کیاجاسکتا۔ ووٹ نہیں، تو روڈ
فیصلہ کرے گا۔
صدرفیڈریشن چیمبر ناصر حیات مگوں کا کہنا تھا کراچی کو تباہ کر دیا گیا ۔ شہر صنعتی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔ نئے انڈسٹریل زون بنائے
جائیں۔
چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہر برے وقت میں کراچی پورے ملک کی مدد کرتا ہے۔ اس شہر کو اس کا حق ملنا چاہیے۔
رہنما ایم کیوایم عامر خان
نے کانفرنس میں قرارداد پیش کی،، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس کالے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتا
ہے۔صوبے کا بلدیاتی نظام مفلوج اور
بلدیاتی ادارے سندھ حکومت کے ہاتھوں
یرغمال ہیں۔ 2013 کے بعد
اب نئی ترامیم کے ذریعے مئیر سے
اختیارات چھین لئے گئے۔آئینی و جمہوری
جدوجہد جاری رکھیں گے۔