آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ نیدرلینڈز کا وفد پاکستان پہنچ گیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ نیدرلینڈز کا وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ نیدرلینڈز کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: آئی ایچ ای ڈیلفٹ انسٹی ٹیوٹ نیدرلینڈز کا وفد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق وفد کی قیادت پروفیسر گراہم جیوٹ کر رہے ہیں۔


وفد کے دورے کے دوران وزارتِ آبی وسائل اور آئی ایچ ای ڈیلفٹ کے درمیان یادداشتِ مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ حکام کے مطابق عالمی مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں آبی وسائل کی منصوبہ بندی کو جدید بنایا جائے گا۔


وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا کہ آبی ماہرین کی تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے عملی روڈ میپ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی شراکت داری آبی نظم و نسق میں عالمی سطح پر ایک مثال بنے گی۔


وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ جامعات اور آبی اداروں کے لیے جلد قومی سطح کی تکنیکی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبی منصوبہ بندی میں شفافیت اور مؤثر عملدرآمد اولین ترجیح ہے، جبکہ پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بین الاقوامی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔