کراچی میں منشیات کے سات بین الصوبائی اسمگلر گرفتار۔
آٹھ کلو منشیات برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پہلی کارروائی میں منشیات کے پانچ بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کر کے ساڑھے پانچ کلو چرس برآمد کی۔
ملزمان خیبرپختونخوا اور بلوچستان سےمنشیات لاکر کراچی کے علاقوں میں عورتوں کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔
بریگیڈ کے علاقے سے بھی دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کے قبضے سے ڈھائی کلو کے قریب منشیات برآمد کی گئی۔ منشیات فروش گزشتہ پانچ سے چھ سال سے یہ کاروباری کررہے تھے۔
ان میں سے ایک ملزم پہلے بھی منشیات کے ساتھ مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتار ملزموں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔