کراچی میں مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی کا پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار۔ فوری جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا
کراچی میں بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے ہلاک نوجوان ناظم جوکھیو کے بھائی نے
ہوم سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی۔ ان کے ہمرا ہ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔ مقتول کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا ہے کہ ہوم
سیکریٹری نے جلد جے آئی ٹی تشکیل دئیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کے بھائی
کو ناحق قتل کیا گیا۔ اسے انصاف دلاوں
گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس گرفتار
ملزموں کو پروٹوکول دے رہی ہے،، اور تحقیقاتی ٹیم ان کے حق میں کام کررہی ہے۔ ان کی
فیملی کو جان کا خطرہ بھی ہے ۔ہمیں سیکیورٹی کے لئے تین پولیس اہلکار دئیے گئے ہیں۔
اداروں سے امید رکھتا ہوں کہ انصاف فراہمی
میں کردار ادا کریں گے۔