کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزدوران واردات بے دریغ گولیاں چلانے لگے۔
نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی اورفرار ہوگئے۔
گولیاں لگنے سے زخمی دو شہریوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔