کراچی میں ڈمپر نے ایک اور شخص کو روند ڈالا۔ دومنٹ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کی جان چلی گئی۔
ریسکیو حکام کےمطابق دومنٹ چورنگی کےقریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارشخص کو ٹکر ماردی ۔ متاثرہ شخص نے موقع پر دم توڑ دیا۔ فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت سالارکےنام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لےلیا۔