بھارتی اداکارعامر خان اور فلم ڈائریکٹر کرن رائوکے درمیان طلاق ہوگئی۔


بھارتی اداکارعامر خان اور فلم ڈائریکٹر کرن رائوکے درمیان طلاق ہوگئی۔


کراچی،عرفان علی

 

ہم نے گھر چھوڑا ہے رسموں کو توڑا ہے دورکہیں جائیگے نئی دنیا بسا لیں گے۔

فلم قیامت سے قیامت تک کے ہیروعامر خان او اسسٹنٹ فلم ڈائریکٹرلگان کرن رائونے راہیں جدا کرلی ۔

اداکار عامر خان 56 سال کے ہیں اور انکی اہلیہ فلم ساز کرن رائو 47 برس کی ہیں۔

یہ جوڑا 2005 میں شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گیا تھا۔

اور انکے گھر میں ایک خوبصورت بچے کی  بھی ولادت ہوئی تھی۔

طلاق کے بعد اپنی واحد اولد آزاد خان کی دونوں مشترکہ پرورش کرینگے۔



فلم انڈسٹری میں ان دونوں کو پیار کرنےوالے جوڑے کے نام سے جانا پہنچانا جاتاتھا

فلمی دنیا کے لوگ کہتے آئے ہیں کہ پیار کرنا سیکھنا ہے تو کوئی عامر اورکرن سے سیکھے

رشتوں کا احترام انہیں خوب آتاہے۔



سوچ ،خیال اور خوابوں کے رنگ ایک جیسے ہوں تو زندگی کا دامن خوشحالی کی خوشبو سے مہک اٹھتاہے۔

لیکن بعض اوقات راہیں جدا ہونے سے پہلے اس بات کی توقع کی جاتی ہےکہ غلطی اس کی ہے وہ آئےاور اپنی غلطی کا  اعتراف کرے

اور اس اناء پر اڑے رہتے ہیں کہ  پہلے وہ آئےجس پر زندگی بھر کا سفر ہمیشہ کی دوریوں میں تبدیل ہوکر رہ جاتاہے۔



انہوں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہے

لیکن اب تک کوئی اختلافات کی خبر منظر عام پر نہ آسکی ہے

اور نہ اختلافات یا لڑائی جھگڑے کا معاملہ کبھی میڈٰیا کی زینت بنا رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جوڑا 4 جولائی کو اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنی طلاق کے بارے میں میڈیا اور اپنے پرستاروں کو بتائیں گے۔

اس فلمی جوڑؑے کے پرستاروں اور پیار کرنے والوں کے بےشمار پیار کا اندازہ اس بات سے بھی کیا جاسکتاہے

اس وقت ٹوئٹر پر انکی طلاق ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے ۔


کرن رائو  سے قبل اداکار عامر خان کی شادی رینا دتہ  سے ہوئی تھی۔

یہ دوسری شادی تھی،اس سے پہلے عامر خان نے رینا دتہ سے شادی کی تھی۔

جو اس وقت کی ٹاپ لواسٹوریوں میں شمار کی جاتی تھی۔


،کہتے ہیں رینا دتہ عامر خان کا پہلا پیار تھیں۔

عامر خان کی پہلی شادی 21 سال کی عمر میں 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی۔

اور 2002۔شادی کے تقریبا 15 سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا کرلی تھیں۔



 عامر خان ، رینادتہ اور کرن رائو  ایک ساتھ ۔

رینا دتہ سے عامر خان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔

اس طلاق کی دلچسپ بات یہ ہےکہ طلاق ہونےکےبعد بھی رینا دتہ سے اب تک عا مرخان کے تعلقات ہیں۔

اور رینا دتہ سے طلاق کےبعد عامر خان کی دوستی کرن رائو سے ہوئی تھی۔

جس نے جلد ہی شادی کا روپ اختیارکرلیاتھا۔

اور تین جولائی کو میڈیا میں آنے والی خبروں کےمطابق اس جوڑے نے راہیں ہمیشہ کےلیے جدا کرلی ہیں۔


رینا دتہ اور کرن رائو ایک ساتھ یک تصویر میں ۔

اداکار عامرخان غیر معمولی صلاحیتوں کےمالک ہیں۔

ایک فلم کے ہٹ ہوجانے کےبعد انکی کئی فلم یکے بعد دیگرے فلاپ ہوتی رہی ہیں۔

جس پر بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان گھر جاکر رویا کرتے تھے۔

عامر خان کہتےہیں میری ہر آنے والی فلم ناکام ہورہی تھی ۔

جس پر میں نے یہ فیصلہ کیاکہ آئندہ اچھا اسکرپٹ اور ڈائریکٹر دیکھ کر ہی فلم سائن کرونگا۔

چاہے میرا فلمی کیئررہی کیوں نہ ختم ہوجائے لیکن جو کام کرونگا اچھا کرونگا۔

اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا۔

شاید یہی وجہ تھی کہ انڈین ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم لگان کو آج ریلیز ہوئےتقریبا بیس سال سےذیادہ وقت گزر چکاہے۔

2001 میں اس فلم کو ریلیز کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ کی اعلیٰ فلموں میں شمار ہوچکی ہے۔

اس فلم میں اداکار عامر خان نے بھون کا کردار ادا کیا تھا جو آج بھی یادکیا جاتاہے،

لیکن اس فلم کو سائن کرنے میں بھی عامرخان نے دو سال کا وقت لےلیا تھا  پھر جاکر یہ فلم سائن کی تھی۔

لگان فلم کی کہانی آشوتوش گواریکر نے لکھی۔

جس کے بعد عامر خان فلمساز کے طورپر متعارف ہوئے یاد رہے اس فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرن رائو بھی ان کےہمراہ تھی اس فلم میں۔

عامر خان اپنے جاری بیان میں کہاکہ ہماری طلاق کو آخری سفر نہ سمجھا جائے۔

  یہ شروعات ہے نئے سفر کی ۔ ہمارے جوائنٹ پراجیکٹ ایسے ہی ساتھ چلتے رہے گے۔

لیکن ہم دونوں نے اب علیحدہ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قیامت سے قیامت تک کی فلم سے شہرت حاصل کرنے والے اس اداکار نے اب تک کئی شاہکار فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دیکھا چکاہے۔

جن میں سرفروش، تھری ایڈیٹ،تلاش، دنگل و دیگر شامل ہیں۔اپنے خوبصورت انداز اور ہر کردار کےرنگ میں خود ڈھالنے والے اس اداکار نے اپنی شریک حیات سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

کرن رائو نے صوفیہ کالج فار ویمن ممبئی سے اکنامکس میں گریجوشین 1995 میں کیا ۔

اس کےبعد انہوں  نے اے جے کے سے ماس کمیونیکشن ریسرچ سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نیودہلی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی،

کرن نے اپنے کیئرر کا آغاز 2001 میں کیا ،اداکارعامر خان سے انکی پہلی ملاقات لگان فلم کے سیٹ کےدوران ہوئی ۔