کراچی میں مون سون بارشوں کا
تیسرا سلسلہ شہر کو پانی پانی کرگیا۔
دوسرے روز بھی وقفے سے وقفے سے
بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سڑکیں،
گلی محلے تالاب بن گئے۔ نالےابل پڑے۔
گھر
وںمیں پانی داخل۔شہریوں کو کشتیوں میں
محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔
کراچی پر چھائے مون سون بادل
دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔
صدر
، آئی آئی چندریگر روڈ ، کیماڑی، لیاری، شیر شاہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
ناظم
آباد، لیاقت آبا د،پاک کالونی، گولی مار
اور گارڈن میں بھی بادل برسے۔
گزشتہ روز سے جاری برسات کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہے۔
سرجانی ٹاؤن ،یوسف گوٹھ میں سیلابی صورتحال ہے۔
گھروں میں محصور خواتین اور
بچوں سمیت دیگر افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچا یا گیا۔
گلشن
حدید میں سومارجوکھیوگوٹھ بھی زیرآب آگیا۔ پانی نشیبی علاقوں میں داخل
ہوگیا۔
علاقہ مکین
گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے
شہر میں نکاسی سمیت بلدیاتی
مسائل سے نمٹنے کے ذمہ دار ادارے کا اپنا حال بھی کچھ مختلف نہیں۔
لائٹ ہائوس کا نالہ اوور فلو ہونے سے پانی کے ایم سی ہیڈ آفس میں داخل ہوگیا۔
ایم جناح روڈ پر گھٹنوں گھٹنوں پانی موجود ہے جبکہ سٹی کورٹ کے
اطراف بھی پانی ہی پانی ہے۔
اولڈ سٹی ایریا سے تاحال پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔
سندھ اسمبلی اور سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے سڑک پر پانی بھرا
ہے۔
کبوتر چورنگی اور آرٹس
کونسل چورنگی بھی پانی سے لبالب ہے۔
فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ اور ناظم آباد سے بڑا بورڈ جانے والی سڑک پر بھی
پانی جمع ہے۔
اسٹیڈیم روڈ ، ڈیفنس فیز ون
،اختر کالونی اور دیگر علاقوں کو جانے والی سڑک بھی زیر آب آگئی ہیں۔
لیاقت
آباد سے ناظم آباد جانے والی سڑک پر
انڈرپاس سے نکالا گیا پانی برابر سڑک پر
ڈال دیا گیا،، جس سے ٹریفک کی روانی
متاثر ہے۔
بچے
تالاب بنی سڑک پر ڈبکیاں لگارہے ہیں ،، جو کسی
نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔