سی ویو پر پھنسےوالےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی

صبانور صبانور

سی ویو پر پھنسےوالےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی

 سی ویو پر پھنسےوالےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی۔ میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ نے جہازکا پورٹ کلئیرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔  کیپٹن عاصم شپنگ ایجنٹ ہینگ ٹونگ کے مطابق جہاز کل صبح 6 بجے کراچی پورٹ کی حدود سےروانہ ہوگا۔

3ماہ اور 13دن بعد سی ویو پر پھنسےوالےجہاز ہینگ ٹونگ 77کو روانگی کی اجازت مل گئی

 

ہینگ ٹونگ کے شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم کے مطابق جہاز بدہ کی صبح 6 بجے کراچی پورٹ کی حدود سےروانہ ہوگا۔جہازکو پی سی ملنےکےبعد اب روانگی کی اجازت ہوگی۔

7ستمبر کو جہاز کو سی ویو سےٹگ بوٹ اور کرین شپ سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا۔  رسےکی مدد سےبھاری بھرکم جہاز کو سی ویو سےنکالا گیا تھا۔ جہاز کی مدد کوآنیوالی کرین شپ بھی تیز لہروں کےباعث کئی روز تک کرین شپ ریت میں پھنسی رہی تھی۔

جہاز کو لوہاش ٹگ بوٹ کی مدد سےدبئی  اور پھرقطرلے جایا جائے گا۔20اور 21جولائی کو جہاز انجن فیل ہونےپر تیزہواؤں سے سمندر میں تیرتا ہوا سی ویو پر آگیا تھا ۔