ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ
کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ وہ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی کورونا میں
مبتلا ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر پوسٹ میں انہوں نے بتایا ہےکہ
معروف اداکارہ کو طبیعت ناساز ہونے پر وینٹی
لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے پرستاروں اور مداحوں سے دردانہ بٹ کے
لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔ ا داکار ساجد حسن کے مطابق
اداکارہ دردانہ بٹ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔