ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

 

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

 جزوی سورج گرہن کا آغاز تین  بجکر ستاون منٹ پرہوا۔

  کراچی میں مجموعی طور پر سورج کو انتالیس فیصد گرہن لگا۔

ماہرین فلکیات کے ہمراہ اسپیس سائنسز کے طلبہ نے بھی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا۔

 سال 2022 کا آخری سورج گرہن۔

ماہرین فلکیات کے مطابق کراچی میں سورج کو  3 بجکر ستاون منٹ پر گرہن لگنا شروع ہوا۔ 5 بجے کے قریب سورج کو 39 فیصد  تک گرہن  لگ چکا تھا۔

جامعہ کراچی کے انسٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سورج گرہن کے مشاہدے کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سورج گرہن دیکھا۔۔

ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سورج گرہن کا یہ براہ راست مشاہدہ طلبہ کے عملی تجربے کے لیے سود مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ جو ایونٹس ہوتے ہیں اہم ہوتے ہیں کتابوں میں اس کے بارے میں ہوتاہے جیسے لائیو ایونٹس ہوتے ہیں اس میں سورج کا کچھ حصہ چھپ گیا یا مکمل چھپ گیا

یورپ ، ایشیا کے مغربی حصوں،  شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بھی سورج گرہن دیکھا گیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اب نومبر کے آغاز میں چاند کو بھی گرہن لگے گا۔