سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ڈی جی زراعت کے دفتر میں رین ایمرجنسی سیل قائم

عرفان علی عرفان علی

سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب   کے  پیش نظر   ڈی جی زراعت کے دفتر  میں رین ایمرجنسی سیل قائم

سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب   کے  پیش نظر   ڈی جی زراعت کے دفتر  میں رین ایمرجنسی سیل قائم۔ محکمہ زراعت کے  افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ 

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے تیس اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو   فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ تمام اضلاع اور تپے کی سطح پر ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر کی محکمہ زراعت انجینئرنگ ونگ  کو اپنی مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھنے  کی ہدایت۔ کہا  ضلعی انتظامیہ کو ضرورت ہوتو  فوری زرعی آلات فراہم کئے جائیں۔ افسران پی ڈی ایم ، دیگر اداروں کے علاوہ کسانوں  سے رابطہ میں رہیں۔ افسران روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری زراعت  کو رپورٹ پیش کریں گے۔صوبائی وزیر زراعت نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو  بیج، کھاد، اور زرعی آلات فراہم  کرنے کی ہدایت کی۔