ایکسپو سینٹر کراچی میں 17 ویں بلڈ ایشیا 2023 نمائش کا افتتاح

صبانور صبانور

ایکسپو سینٹر کراچی میں 17 ویں بلڈ ایشیا  2023  نمائش کا افتتاح

 

 

 

 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کا کہنا ہے  آصف زرداری  سے بھی اسی تناظر میں ملا جس میں نواز شریف سے ملا تھا۔ میئر کراچی  مرتضی  کہتے ہیں شہر میں    عمارتوں    کے حوالے سے فائر سیفٹی سروے  کرائیں گے۔

گورنر سندھ کامران  ٹیسوری نے ایکسپو سینٹر کراچی میں 17 ویں بلڈ ایشیا  2023  نمائش کا افتتاح کیا                                            ۔  کراچی میں  چین کے قونصل جنرل بھی موجود ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا  تھا چند ماہ میں  سعودی عرب ،قطر اور کویت  سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ آصف زرداری  سے بھی اسی تناظر میں ملا جس میں نواز شریف سے ملا تھا۔

میئر کراچی  مرتضی وہاب نے ایکسپو سینٹر کراچی میں  فائر اینڈ سیفٹی ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ نمائش کا افتتاح  کیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا ہم نے  عمارتوں    کے حوالے سے فائر سیفٹی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بلڈنگز میں فائر سیفٹی لازمی ہونے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

انہوں  نے کہا  جوہر موڑ پر  جس عمارت میں   آگ لگی وہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تحت نہیں  آتی۔نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے پاس کیا لیکن آگ لگنے کہ بعد وہ نہیں آئے۔