سونے کی قیمت میں اضافے کے ریکارڈ پر ریکارڈ ۔ فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز نئی بلندترین سطح چار لاکھ ترانوے ہزار، چھ سو باسٹھ روپے پر جاپہنچی ۔ نئے سال کے بیس روز میں اکتالیس ہزار، چارسو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
سونے کی اڑان جاری ۔ رواں ہفتے کے مسلسل دوسرےروز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
سونے کی فی تولہ قیمت چار ہزار تین سو روپے اضافے سے چار لاکھ ترانوے ہزار چھ سو باسٹھ روپےہوگئی ۔
دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار چھ سو چھیاسی روپے بڑھ کر چار لاکھ تئیس ہزاردو سو پینتیس روپے ہوگئی ۔
پیر کو بھی فی تولہ سو نا سات ہزار پانچ سو روپے مہنگا ہوکر چار لاکھ نواسی ہزار تین سو باسٹھ روپے پر بند ہوا تھا۔
نئے سال کے بیس روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اکتالیس ہزار، چارسو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ماہرین کےمطابق عالمی مارکیٹ میں مسلسل قیمتوں میں اضافہ،سونےکی غیرمعمولی خریداری مقامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کا سبب ہیں۔