امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالبات کی بیہوشی

عمران عمران

امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالبات کی بیہوشی


وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالبات کی بیہوشی اور حالت غیر ہونے کی خبروں پر برہمی کااظہار کیا ۔


وزیر توانائی ناصر شاہ نے محکمہ توانائی سندھ کے متعلقہ افسران کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے بات کرنے کی ہدایات کی ۔

تمام امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

اور بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے۔وزیر توانائی سندھ کا کہناتھا

میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ توانائی کے افسران کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے رابطے میں رہیں،