قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قراردادمستردہونےپرپاکستان تحریک انصاف نےکراچی میں جشن منایا۔

صبانور صبانور

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قراردادمستردہونےپرپاکستان تحریک انصاف نےکراچی میں جشن منایا۔

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قراردادمستردہونےپرپاکستان تحریک انصاف نےکراچی میں جشن منایا۔کارکنان سے خطاب میں عہدیدان نےکہاکہ عوام کے سامنےسیاسی چوہےبےنقاب ہوگئے۔نوے دن میں الیکشن کےبعد عمران خان اکثریت سےجیت کرآئینگے۔

کراچی میں عائشہ منزل پرپاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی قراردادمستردہونےپرجشن منایا۔۔پی ٹی آئی کےزیراہتمام جشن میں کارکنان نےبڑی تعداد میں شرکت کی،شرکاء نےپارٹی ترانوں پررقص کیااورنعزے بازی بھی کی

خرم شیرزمان نےخطاب میں کہاکہ کےنوے دن میں الیکشن ہونگے۔۔۔اورعمران خان اکثریت سے جیت کرآئیں گے ۔۔۔حلیم عادل شیخ کارکنا ن سے خطاب میں کہناتھا عوام کے سامنے سیاسی چوہے بےنقاب ہوگئے ہیں۔۔۔ ساڑھے تین سال خون چوس کرمال بٹورنےوالےبرا وقت آنےپر پیٹ دیکھاکر بھاگ گئے۔

جشن کےکےموقع پررکن قومی اسمبلی اسلم خان سمیت دیگرارکان صوبائی اسمبلی اورمقامی رہنمائوں نےبھی خطاب کیا۔