کراچی میں صدر ،لکی اسٹار کے قریب بیوٹیفکیشن کی خاطر راستے بند کرنے کا معاملہ۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں صدر ،لکی اسٹار کے قریب بیوٹیفکیشن کی خاطر راستے بند کرنے کا معاملہ۔

کراچی میں صدر ،لکی اسٹار کے قریب بیوٹیفکیشن کی خاطر راستے بند کرنے کا معاملہ۔

 عدالت نے سندھ حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  صدر،لکی اسٹار کے قریب راستے بند کرنے کے خلاف دکانداروں  کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کے پوچھنے پر بتایا کہ  بیوٹیفکیشن  کا کام  ڈی ایم سی جنوبی کر رہی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہر گملے پر ڈی ایم سی سائوتھ لکھا ہوا ہے۔ اچھا ہے،،،

اگر پرانا پاکستان واپس آرہا ہے۔

بیوٹی فکیشن کرنا اچھی بات ہے لیکن راستے بند کرنا کون سا طریقہ ہے۔

 عدالت نے ڈی ایم سی جنوبی، ایس ایس پی جنوبی، ایس ایچ او صدر و دیگر کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ حکومت  اور متعلقہ اداروں سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔