کراچی کی ایک اور فیکٹری میں آتشزدگی


کراچی کی ایک اور فیکٹری میں آتشزدگی

کرا چی،عدنان اطہر 

کراچی کی ایک اور فیکٹری میں آتشزدگی  کے واقعہ نے سولہ افراد کی جان لے لی ۔شہر  کی  دیگر فیکٹریوں میں بھی  حفاظتی انتظامات کا   حال کچھ اچھا  نہیں  ہے۔ صورتحال  میں بہتری نہ آئی ،،  تو کوئی اور المناک حادثہ جنم لے سکتا ہے۔

کورنگی مہران ٹاون  کی  جس فیکٹری میں آتشزدگی  کے باعث  سولہ قیمتی جانوں کا زیاں ہوا،، وہاں اطراف میں کئی ایسی فیکٹریاں موجود ہیں  جہاں ضروری حفاظتی انتظامات پر عمل نہیں کیا جارہا۔

ان  فیکٹریوں میں نا تو ہنگامی حالت کی صورت میں  اخراج کا راستہ ہے اور نا ہی موثر فائر فائٹنگ کا سسٹم نصب  ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن میں انکی  رجسٹریشن تک  موجود   نہیں۔

ان فیکٹریوں کی کھڑکیوں  پر  سلاخیں لگانے  کے  علاوہ   ایگزوسٹ کی کھڑکیوںکو بھی  جالیوں اور گرلز سے پیک کیا گیا۔ ماہرین اسے  فیکٹریوں کی تعمیرات کے حوالے سے غلط قرار دیتےہیں۔

کراچی میں کورنگی ، لانڈھی ، شیرشاہ ،سائٹ ایریا میں ایسی کئی  فیکٹریز موجود ہیں جو ایس او پز پر مکمل عمل پیرا نہیں۔ان  غیر رجسٹرڈ فیکٹریوں کے خلاف کارروائی نا کی گئی تو  مزید کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔