کراچی فیڈرل بی ایریا شارع پاکستان پر گذشتہ روز ہونےوالی بینک ڈکیتی سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی فیڈرل بی ایریا شارع پاکستان پر گذشتہ روز ہونےوالی بینک ڈکیتی سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی فیڈرل بی ایریا شارع پاکستان پر گذشتہ روز ہونےوالی بینک ڈکیتی سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔۔۔بینک ڈکیتی میں ملوث ملزم جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئے تھے،بینک پر تعینات سیکیورٹی گارڈ ز کو شامل تفتیش کرلیا گیا

بینک ڈکیتی سے متعلق سامنے آنے والی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو آٹو میٹک  ایس ایم جی کے ساتھ  بینک سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واردات میں ملوث ملزموں کا گروہ غیر مقامی ہے،شبہ ہے کہ بینک ڈکیتی میں ڈیفنس میں وارداتیں کرنے والاوائٹ کرولا گینگ بھی ملوث ہوسکتا ہے،تفتیشی  ذرائع کے مطابق بینک سے حاصل کئے گئے ملزموں کے فنگر پرنٹس نادرہ بھجوادئیے گئے ہیں  جبکہ جیل سے رہا ہونےوالے ملزموں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے،تفتیشی حکا  م نے بینک ملازمین اور چھ عینی شاہدین کے بھی بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں  اوربینک کے تین سیکیورٹی گارڈز  کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔۔تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ بینک پر تعینات سیکیورٹی گارڈز چھ ماہ قبل ہی تعینات ہوئے  تھے  اور واردات کے وقت نائٹ شفٹ کا گارڈ بھی بینک میں موجود تھا،ملزم واردات میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے سے زائدنقدی اور دو سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔