کراچی میں
آٹھ سے دس محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مقرر تین دنوں
میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی
فکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامئے کے
مطابق آٹھ، نو اور دس محرم کو کراچی میں
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔