ایم کیوایم نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا


ایم کیوایم   نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالت  سے رجوع کرلیا

 

کراچی ،دانش

ایم کیوایم   نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالت  سے رجوع کرلیا۔رہنما  ایم کیوا یم کنور نوید جمیل کہتے ہیں  سندھ حکومت  نے پبلک سروس کمیشن  کے  ذریعے میرٹ کا قتل کیا اور ،،، اپنے من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ پبلک سروس کمیشن  کے خلاف  سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت  جانبداری اور تعصب کا مظاہرہ کررہی ہے۔ سولہ سو ملازمین کا انتخاب کرکے تعیناتی کی گئی۔

غیرقانونی اقدامات  کی وجہ سے نا صرف پبلک سروس کمیشن کو ڈیزولو کیا اور تمام قوانین کو بھی  نظرانداز کردیا 

محمد حسین کا کہنا تھا کہ  سند ھ حکومت کا اقدام  دوہزارا کیس  کے عدالتی فیصلے کے خلاف  ہے۔ عدلیہ  سے گزارش ہے کہ وہ ہماری درخواست پر فوری فیصلہ دے۔

صرف اس پرے کے لیے گئے کہ عدالت حکومت سندھ کو3جون2021کا جو فیصلہ ہے اس کے مطابق ان سے عمل کروائے

ایم کیوایم کے رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے  جعلی ڈومیسائل پر لاکھوں لوگوں کو نوکریاں دے کر شہری سندھ کے عوام کی حق تلفی کی ہے۔