آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا ہے کوشش ہے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں۔

عمران عمران

آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا ہے کوشش ہے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار کا کہنا ہے کوشش ہے انتخابات پر امن ماحول میں ہوں۔

 پولنگ کے دن سیاسی جماعتوں میں ممکنہ تصادم کی اطلاعات ہیں،،لیکن پولیس کی تیاری مکمل ہے۔

کراچی ضلع جنوبی میں انتخابی سامان کی ترسیل کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا  ہماری نفری تمام پولنگ اسٹیشن پر لگ چکی ہے

۔ترسیل میں بھی پولیس ساتھ ہے۔جس نے  قانون کی خلاف ورزی کی،،

سخت کاروائی کریں گے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا نارمل پولنگ اسٹیشن پر پانچ، حساس پر چھ  اور  انتہائی حساس پر آٹھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

 ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر پانچ منٹ میں پولیس اور رینجرز حرکت میں آئے گی۔

 آئی جی سندھ  نے بتایا  مہم کے دوران صوبے بھر میں تصادم  کے چونتیس  مقدمات درج ہوئے۔

انتخابی مہم  میں  الیکشن کمیشن کو ایک سو باسٹھ  شکایات بھیجیں،، جس پر الیکشن کمیشن نے شوکاز اور جرمانے کئے۔