کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیسز میں گواہ پولیس اہلکار نے بیان قلمبند کرادیا۔

صبانور صبانور

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دوران سماعت ایم کیو ایم  کے رہنما رؤف صدیقی،وسیم اختر اور دیگر  پیش ہوئے۔سماعت کے دوران گواہ اے ایس آئی منور نے بیان قلمبند کرایا۔دو مقدمات میں وسیم اختر اور دیگر کے خلاف فرد جرم کی کاروائی مؤخر کردی گئی۔عدالت نے مقدمات کی سماعت چھ نومبر تک  ملتوی کردی ۔ ملزموں کے خلاف  دوہزار سولہ  میں کراچی کے مختلف  تھانوں میں مقدمات    درج کئے گئے تھے۔ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا۔کیسز میں  ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو مقدمات میں نامزد کیا گیا  تھا۔