کراچی کے علاقے گلشن حدید کے علاقہ مکینوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے
سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا گیا
ابتدائی طور پر دس بسیں گلشن حدید سے
ملیر کینٹ تک سفری سہولیات فراہم کرینگی
پیپلزبس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کرلیا گیا گلشن حدید سے ملیر کینٹ تک بس
سروس کا افتتاح سیکٹری ٹرانسپورٹ ایندڈ ماس ٹرانزٹ نے کیا سیکٹری ٹرانسپورٹ کہتے ہیں
پہلے مرحلے میں دس بسیں جبکہ اس کے بعد مزید دس بسیں گلشن حدید کے شہریوں کو سفری
سہولیات فراہم کرینگی
پیپلز بس سروس کے افتتاح کو علاقہ مکینوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے چنگچی
رکشوں پر سفر کرنا کافی خطرناک اور حادثات کا باعث تھا ہم شکر گزار ہیں سندھ
گورنمنٹ کے انہوں نے بس سروس کا آغاز کیا
سیکٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ بس سروس جاری رہے گی اس کے ساتھ بسوں کے روٹس
کی بہتری کیلئے وزیراعلی سندھ نے احکامات دئیے ہیں جلد مزید روٹس پر بسیں چلانے کا
آغاز بھی کیا جائیگا