صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کا کہنا ہے تیرہ اگست کو سندھ حکومت کی مدت مکمل ہوجائے گی۔ کابینہ ختم اور وہ بھی صوبائی وزیر نہیں رہیں گی۔
صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضانےکراچی ضلع وسطی میں دارالنساء سیف ہاؤس کاافتتاح کردیا۔
میڈیاسے گفتگو میں کہا کراچی میں یہ دوسرا اور صوبے میں چوبیس واں شیلٹر ہوم ہے۔ خواتین کے مسائل کی وجہ ان پر ہونے والا ظلم ہے ،، جس کی وجہ سے ان کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے ۔
پڑوس کے لوگ بھی ان کو پناہ نہیں دیتے اور پولیس بھی اسے فیملی کا معاملہ قرار دیتی ہے۔ صوبائی وزیر نےکہا سیف ہاؤسز اس لئے کھولے ہیں تاکہ کسی بھی وقت خواتین کو پناہ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
سیف ہاؤسز میں آنے والی خاتون کو چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں عدالت کے حکم پر دارالامان بھیج دیا جائے گا ۔یہاں آنے والی خواتین کو فوری پناہ،صحت کی سہولت اور قانونی مدد فراہم کی جائے گی ۔
شہلا رضا نے ایک سوال کے جواب میں کہا تیرہ اگست کو سندھ حکومت کی مدت مکمل ہوجائے گی۔ کابینہ ختم اور وہ بھی صوبائی وزیر نہیں رہیں گی۔