وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والوں کی مدد کرتے رہیں گے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

وزیراعلی  سندھ  مراد علی شاہ کا  کہنا  ہے کہ خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والوں کی مدد کرتے رہیں  گے۔

وزیراعلی  سندھ  مراد علی شاہ کا  کہنا  ہے کہ خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والوں کی مدد کرتے رہیں  گے۔ ہر ضلع میں آٹزم  سینٹر قائم اور سجاول والا سینٹر مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

خصوصی افراد کے عالمی دن  پر  وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب ہوئی۔پروگرام کی تھیم کوویڈ کے بعد دنیا کی قیادت اور خصوصی افراد کی شمولیت  تھی۔

وزیراعلی  سندھ  نے کہا کہ خصوصی افراد کو بااختیا  ر بنانے کے لئے 2018  میں قانون بنایا تھا۔ ہر ضلع میں آٹزم  سینٹر قائم اور سجاول والا سینٹر مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کا  کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے لئے کام کرنے والوں کی مدد کرتے رہیں  گے۔لوکل باڈیز میں  خصوصی افراد کیلئے مخصوص نشست  رکھیں گے۔

انہوں نے کہا    کہ آپ جو کمپلیکس بنانا چاہتے ہیں ہم  آپ کے ساتھ ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے آپ کیلئے  کھلے ہیں۔یہ  دن ہمیشہ      آپ لوگوں کے ساتھ منائیں گے۔