عائشہ عمر کا ریئلٹی شو

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 عائشہ عمر کا ریئلٹی شو

عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کی تردید کر دی

کراچی معروف اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے اپنے ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ شو شادی، بامعنی گفتگو اور طویل المدتی تعلقات پر مبنی سماجی تجربہ ہے۔


عائشہ عمر نے کہا کہ شو کا فارمیٹ مغربی شوز جیسے ’لو آئی لینڈ‘ سے متاثر نہیں، بلکہ پاکستانی ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ شو ترکیہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور اردو زبان میں یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔


شرکاء ایک ہی ولا میں رہیں گے مگر ان کی ذاتی جگہیں الگ ہوں گی، جبکہ مشترکہ مقامات جیسے لاؤنج اور کچن استعمال کیے جائیں گے۔ کوئی جوڑا پہلے سے طے شدہ نہیں ہوگا اور تمام سرگرمیاں گفت و شنید پر مبنی ہوں گی۔


پہلے ٹیزر کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہوئی، تاہم پیمرا نے وضاحت دی کہ چونکہ شو صرف سوشل میڈیا پر نشر ہوگا، اس لیے وہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔


شو کی نشر کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔