آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

12 جولائی کو لیفٹیننٹ کرنل(ریٹائرڈ)  لئیق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو دہشت گردوں نے زیارت سے کوئٹہ جاتے ہوئے بیوی بچوں کے سامنے اغوا کیا تھا۔

  اگلے دِن لیفٹیننٹ کرنل(ریٹائرڈ)  لئیق کو بیدردی سے شہید کر دیاگیا اور  17 جولائی کو  ان کے کزن عمر جاوید کی لاش پہاڑوں سے برآمد ھوئی۔

  اغوا کاروں کے خلاف کیے گۓ آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

 جبکہ حوالدار خان محمد نے آپریشن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کو مبینہ  معصوم شہری ظاہر کرنے اور بلوچ روایات کے خلاف دہشت کا واقعہ قرار دیا گیا  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں میں ایک سلیم بلوچ نامی دہشت گرد بھی شامل تھا  جِس کے بارے میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ وہ پہلے سے لاپتہ اور سیکیورٹی فورس کے حراست میں تھا۔    سلیم بلوچ ایک عرصے سے دھشتگرد کاروائیوں میں بھر پور حصہ لے رھا تھا۔

 جسکا ثبوت دہشت گردوں کی اپنی ہی بنائی ہوئی پچھلے سال اکتوبر کی وڈیو ھے جس میں اسے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ایک اور دہشتگرد شہزاد بلوچ کی قبر پر بی ایل اے کا جھنڈا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو جبری گمشدہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر مظلوم اور ریاست کو ظالم بتایا جاتا ہے، منفی اور منظم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ زمینی حقائق یکسر مختلف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی اور منظم پروپیگنڈے سے ریاستی اداروں کو بھی مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔