کراچی میں نالوں کے اطراف انسدادتجاوزات آپریشن کے متاثرین کو معاوضہ اور متبادل گھر دینے کا معاملہ۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں  نالوں کے اطراف انسدادتجاوزات  آپریشن کے متاثرین کو  معاوضہ اور متبادل گھر دینے کا معاملہ۔

کراچی میں  نالوں کے اطراف انسدادتجاوزات  آپریشن کے متاثرین کو  معاوضہ اور متبادل گھر دینے کا معاملہ۔

  سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر  نے سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی  رجسٹری میں  دوران سماعت جسٹس منیب اختر  نے کہا   وہ گجرنالہ،محمود آباد اور، اورنگی نالہ متاثرین کو معاوضہ اور متبادل گھر دینے کا کیس نہیں سن رہے۔

 اس لئے وہ  توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی نہیں کرسکتے۔ درخواست پر سماعت کے لئے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دوسرا بینچ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے  ریمارکس دیئے چیف جسٹس کو نئے بینچ کی تشکیل کی درخواست ارسال کردی  گئی  ہے ۔

آج نیا  بنچ نہ بنا ،، تو جمعہ کو کیس کی سماعت ہوگی۔ دوسری جانب نالہ متاثرین نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے  سامنےاحتجاج کیا ۔ ان کا  کہنا تھا مراد علی شاہ وزیراعلی تھے۔

انہوں نے  عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، ان کے خلاف  توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔