اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں چھیاسٹھ پوا ئنٹس کی کمی ۔ انٹربینک میں ڈالر چھ پیسے سستا۔ فی تولہ سونا تین سو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں چھیاسٹھ پوا ئنٹس کمی سے چونسٹھ ہزار، ایک سو ستر پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر چھ پیسے کمی کے بعد دوسو اکیاسی روپے با ئیس پیسے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونا تین سو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، سولہ ہزار، چارسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت دوسو ستاون روپے بڑھ کر ایک لاکھ، پچاسی ہزار، پانچ سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔