کراچی میں عام انتخابات سے قبل ہینڈگرینڈ دھماکے کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا

صبانور صبانور

 کراچی میں عام انتخابات سے قبل ہینڈگرینڈ دھماکے کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا


کراچی میں عام انتخابات سے قبل ہینڈگرینڈ دھماکے کامقدمہ سرکار کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کرلیاگیا ۔۔۔ بغیرتفتیش کےمقدمےمیں ہلاک مبینہ ملزم کودہشت گردوں کاسہولت کاراورواقعے کوخودکش حملہ قراردےدیاگیا 
کراچی میں سات فروری کو گلشن اقبال میں دھماکے کامعاملہ ۔۔۔
پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں تفتیش پر سوالات کھڑے ہوگئے ؟
 سی ٹی ڈی میں درج مقدمےمیں ہلاک شخص پر دہشتگردوں کی  سہولت کاری کا الزام عائدکردیاگیا ۔۔۔
پولیس نےبغیرتفتیش واقعے کوخودکش حملہ بھی قراردےدیا ۔۔۔
عام انتخابات سے ایک دن قبل لیموگوٹھ میں ہینڈگرینڈدھماکےمیں مبینہ ملزم،خاتون  اوربچے سمیت چارافراد کی ہلاکت ہوئی تھی ۔۔۔
واقعےکی تفتیش کےبغیردھماکےمیں ہلاک مبینہ ملزم کودہشت گردوں کاسہولت کارظاہرکیاگیاہے۔۔۔
مقدمےکےمدعی نےدعویٰ  کیاکہ ہلاک مبینہ ملزم فاروق نے نامعلوم سہولت کاروں کے ایما پرخود کش حملہ کیا۔۔۔
واقعے سےکچھ دیرقبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ ملزم کو پیدل فون استعمال کرتےبھی دیکھاجاسکتاہے۔۔۔
بم ڈسپوزل اسکواڈرپورٹ میں واقعے کوخودکش قرارنہیں دیاگیا ۔۔۔رپورٹ کےمطابق پھٹنےوالاہینڈگرنیڈآرجی ڈی ون تھاجس میں 64گرام بارودی موادتھا،جائےوقوعہ سےگرنیڈبم کالیور،پن،اوربم کےمختلف پرزےتحویل میں لیےگئے،جبکہ پولیس کےہمراہ بی ڈی ایس حکام نےملزم کےگھرکی تلاشی لی توہلاک ملزم کی رہائش گاہ سے بارہ بورکے62کارتوس،80نائن ایم ایم کےراونڈ،6عدایس ایم جی کی چلی ہوئی گولیاں برآمدہوئیں،پولیس حکام کےمطابق ہلاک ملزم کےپاس ہینڈگرنیڈکہاں سےآیا؟ملزم کاہدف کیاتھااس کی تفتیش کالعدم علیحدگی پسند جماعتوں کیلئےمقرر سی ٹی ڈی سیل کرے گا۔۔۔