کراچی اولڈسٹی ایریا کاغذی بازار میں لیاری گینگ وارکی ہوائی فائرنگ اور وال چاکنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی اولڈسٹی ایریا کاغذی بازار میں لیاری گینگ وارکی ہوائی فائرنگ اور وال چاکنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی


کراچی اولڈسٹی ایریا کاغذی بازار میں لیاری گینگ وارکی ہوائی فائرنگ اور وال چاکنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارپانچ ملزم گینگ وار سرغنہ کے حق میں وال چاکنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وال چاکنگ کے بعد ملزموں  نے علاقے میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے وال چاکنگ اور ہوائی فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز دوپہر میں پیش آیا۔مبینہ گینگ وار کارندوں  نے شناخت چھپانے کے لیےماسک پہنا ہوا تھا۔ملزموں کی موٹر سائیکلوں کی نمبرپلیٹ کی مدد سے شناخت کی کوشش جاری ہے۔پانچ ملزم دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔واقعہ کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔