کراچی کے
علاقےکورنگی بلال کالونی میں تیزاب گردی کا شکار خواجہ سرا زخموں کی تاب نہ لاکر
چل بسا۔
پولیس کے
مطابق خواجہ سرا غلام مصطفیٰ پر اس کے دوست قیصر نے جھگڑے کے دوران تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا تھا۔ اسے تشویشنا ک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل
کیا گیا،، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔سول اسپتال برنس وارڈانتظامیہ
کے مطابق تیزاب کے باعث خواجہ سرا کا
انسٹھ فیصد جسم جھلس گیا تھا ۔ کورنگی ڈویژن پولیس کا کہنا ہے کہ
ملزم اور خواجہ سرا ایک ہی کوارٹر میں
گزشتہ تین برس سے مقیم تھے۔