ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر سندھ اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کرادی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا شہر میں روزانہ شہری، خصوصاً بچے اور بزرگ، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو رہے ہیں۔صرف کتوں کو مار دینا مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہے۔آوارہ کتوں کو ریبیز ویکسین دی جائے۔ہر تحصیل میں ڈاگ شیلٹرز قائم کرنے کے ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ مسئلے کے حل کے لیے ماہرین اور این جی اوز کی مشاورت کر کے حکمتِ عملی بنائی جائے ۔