پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

عرفان علی عرفان علی

پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس  ہوا

پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس  ہوا جس میں میں منشیات کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی جی اےاین ایف، ایڈیشنل آئی جی کراچی ،ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ، ڈی آئی جی کرائم برانچ،ڈائریکٹر ایف آئی اے،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں منشیات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلا س میں  اتفاق کیا گیا کہ منشیات کے نیٹ ورک اور سپلائیرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں اِداروں کے مابین وسیع البنیاد تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ منشیات کے تدارک میں تعلیمی ادارے ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہم اساتذہ اور والدین کو منشیات کی لعنت سے لڑنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور مثبت نتائج کے لیے پُرامید ہیں۔اجلاس کے اختتام پر اس ضمن میں سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن، طلباء اور جنرل پبلک سے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ نئی نسل کو منشیات کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے