کراچی کے علا قے صدر میں تیزاب گردی کا پراسرار واقعہ پیش آیا۔

عمران عمران

کراچی کے علا قے صدر میں تیزاب گردی کا پراسرار واقعہ پیش آیا۔

 

کراچی کے علا قے صدر میں تیزاب گردی کا پراسرار واقعہ پیش آیا۔

اسکول کے بچوں سمیت راہ چلتے افراد پر تیز پھینک دیا گیا۔

راہگیر بچے اور والد خوشق قسمتی سے محفوظ رہے، موٹرسائیکل سوار سرکاری ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا  جسے ٹریفک پولیس اہلکار نےا سپتال منتقل کیا،

موٹرسائیکل پر آکر  تکلیف کے باعث سڑک کنارے رکنے والا یہ شخص سرکاری ملازم خرم احمد ہے جس پر نامعلوم  شخص نے ایمپریس مارکیٹ کے قریب تیزاب سے حملہ کیا گیا  جس کے باعث وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔

تیزاب گردی سے متاثر ہونے والے سرکاری ملازم کو قریب موجود ٹریفک پولیس اہلکار اپنی موٹرسائیکل پر اسپتال لے کر روانہ ہوا

پولیس حکام کے مطابق متاثر ہونے والا  سرکاری ملازم ان دنوں سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے بنگلے پر بطور ڈرائیور تعینات ہے،

متاثرہ شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں،

معلوم نہیں ،تیزاب کس نے اور کیوں پھینکا،

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کے چہرے اور جسم پر تیزاب کے باعث زخم آئے جس پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔