کراچی میں
بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب حب ندی میں مبینہ طور پر خاتون اور بچہ ڈوب گئے۔
تلاشی کا آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق ایدھی رضاکاروں کی ٹیم ندی میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ حب ندی میں ڈوبنے والی
خاتون اور بچہ آپس میں پھوپھی بھتیجا ہیں۔
ڈوبنے والے افراد اورنگی ٹاؤن ،راجہ تنویر کالونی کے رہائشی ہیں۔ متاثرہ خاندان
پکنک منانے کی غرض سے حب ندی آیا ہوا تھا۔