ماہرین صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے بعد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان ب


ماہرین صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے بعد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان ب

کراچی ، نزاہت خان

ماہرین صحت کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگنے کے بعد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان باقی رہتا ہے۔ مگر اس کے اثرات میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ شہر میں ویکسینیشن کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد انتہائی کم ہے۔  متاثرہ پچاسی فیصد افراد وہ ہیں جنھوں نے ویکسین لگوائی ہی نہیں تھی۔

ویکسینشن مکمل ہوگئی مگر پھر بھی کورونا میں مبتلا  ہوگئے۔ پھر آخر ویکسین کی افادیت کیا ہے؟

یہ وہ سوال ہے جسے لیکر کئی شہری ابہام کا شکار ہیں۔۔۔۔

ماہرین کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد جو شہری کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ان مریضوں پر کورونا کا حملہ بھی شدید نہیں تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں آنے والے کورونا کے مریضوں میں 85 فیصد وہ ہیں جنھوں سے سرے سے ویکسین لگوائی ہی نہیں تھی۔

پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر سعید خان  کاکہناہےکہ کوئی بھی ویکسین ایفکیشن روکنے کا  دعوی نہیں کرتی لیکن انکا اینڈ پوائنٹ یہ  ہے کہ وہ بیماری کی شدت کو کم کرتی ہے، شدیدبیماری سے روکتی ہے، ہسپتال سے روکتی ہے وینٹی لیٹر  میں جانےسے روکتی ہے

ماہرین کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ آنے کے بعد کورونا کی علامات بھی تبدیل ہوئی ہیں۔ کورونا کو آئے ایک سال سے زائد  کا عرصہ گزرا ہے۔ اس پر مزید تحقیقات سے نئی گرہیں کھل رہی ہیں۔ کراچی میں شہریوں کی آبادی کے ستر فیصد حصے کا ویکسنیٹ ہونا ضروری ہے۔

پروفیسر آف پیتھالوجی ڈاکٹر سعید خان کا کہناہےکہ ویکسی نیشن  بہت زیادہ قلیدی رول پلے کررہا ہے  انٹرنیشنلی  بھی یہ دیکھا گیا ہے جن علاقوں نے  ویکسی نیشن مکمل کرلی ہے انہوں نے ایس و پیز میں بھی رلیکسیشن دیا ہے اور زندگی بحال ہوگئی لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ70 فیصد لوگ ویکسی نیٹیڈ ہوں

ماہرین کے مطابق ویکسین وائرس کا مکمل علاج نہیں ہے۔ لیکن ویکسنیشن کرانے والے افراد اشکال تبدیل کرتے وائرس کے شدید  حملے سے محفوظ رہ سکتے ہیں