کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جنگ کے صحافی کے اغوا کی مذمت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جنگ کے صحافی کے اغوا کی مذمت

 کراچی یونین آف جرنلسٹس سے جنگ کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری  کو  اغوا کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی تشویش ناک بات ہے کہ مسلح افراد سر عام صحافیوں کو اغوا کرتے ہیں۔

 انتظامیہ اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہوتی ہے۔

کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نائب صدر ناصر شریف جنرل سیکریٹری عاجز جمالی جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید محمد عسکری کو بلا تاخیر بازیاب کروایا جائے اور اس واقعے کی تحقیقات کروائی جائے ،

 ملوث سرکاری فورسز کے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ سید محمد عسکری کو با وردی افراد نے اٹھایا ہے۔

 کے یو جے نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد سینئر صحافی کو بازیاب کروایا جائے۔